مکہ مکرمہ کرین حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

پیر 14 ستمبر 2015 12:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کرین حادثے میں شہید 5 مزید پاکستانی شہریوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ اس طرح شہید پاکستانیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی ٹیم نے مکہ اسپتال کا دورہ کر کے مزید پانچ پاکستانیوں کی شناخت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والوں میں لاہور کے علی رضا، پشاور کے گل عبدالمنان، گکھڑ منڈی کے محمد عبداللہ، مردان کی ام ناز محمد، امبر بہادر شاہ ،مہمند ایجنسی کے نیاز علی نیاز، لوئر دیر کے احمد فیض، کوئٹہ کے محمد یوسف، محمد نادر،سانگھڑ کے محمد نوید اور قلعہ سیف اللہ کے اختو شامل ہیں۔سعودی وزارت صحت مکہ مکرمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے کی شام صحن حرم شریف میں کرین حادثے میں شہید افراد کی تعداد 111 ہوگئی اور زخمیوں کی تعداد 331 ہے۔ زخمیوں کو مکہ مکرمہ کے 7 اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں