بولان کلب نے اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 14 ستمبر 2015 13:11

بولان کلب نے اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) بولان کلب نے اکبر کلب کو 3-1 گول سے شکست دے کر تیسرا اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

فائنل کے اختتام پر مہران فٹ بال کلب کے سرپرست نصیب خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورانعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، اکبر کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری، الفیصل کلب کے صدر شدیر خان، ہما کلب کے صدر سید ذاکرحسین نقوی اور امیدوار چیئرمین یونین کونسل نمبر 50 جی ایٹ فور ڈاکٹر تہذیب الحسن شاہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں وقفے تک اکبر کلب کو بولان کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بولان کلب نے تین گول کرکے مقابلہ 3-1 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے منیب نے دو اور جمیل نے ایک گول کیا جبکہ اکبر کلب کی طرف سے حامد نے پنلٹی کک پر گول کیا۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں