عرب خاتون کوہ پیما پاکستان میں مہم جوئی کیلئے تیار ہوگئیں

پیر 14 ستمبر 2015 14:02

عرب خاتون کوہ پیما پاکستان میں مہم جوئی کیلئے تیار ہوگئیں

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالی پہلی عرب خاتون کوہ پیما اب پاکستان کی سات ہزار میٹر اونچی چوٹیوں میں سے ایک سر کرنیکا منصوبہ رکھتی ہیں ۔ سوزین الھوبی نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کو ایک ایسی محسور کن جگہ قرار دیا جہاں کی چوٹیاں کوہ پیمائی کیلئے اچھوتی مواقع فراہم کرتی ہیں ۔ سوزین کا کہنا تھا کہ دنیا کی 14 بلند ترین(8000 میٹر) چوٹیوں میں سے پانچ پاکستان میں ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں سوزین نے بتایا کہ انہوں نے مئی 2011ء میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی لیکن مختلف اہداف کی وجہ سے وہ اب تک پاکستان میں کوئی مہم نہیں کر سکیں تھیں ۔ اس مرتبہ وہ پاکستان میں مہم جوئی کے حوالے سے سنجیدہ ہیں ۔ سوزین نے کوہ پیمائی کے سنسنی خیز کھیل کو مشغلہ سےکہیں زیادہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ در اصل ایک جنون ہے کیوں کہ ایک غلطی یا حادثہ کوہ پیما کی جان لے سکتا ہے لیکن بطور ایک کوہ پیما زندگی کا خوف مجھے اپنے مقاصد پر کام سے روک نہیں سکتا ۔

(جاری ہے)

فلسطین سے تعلق رکھنے والی سوزین نے امریکا سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد زندگی کا زیادہ حصہ یو اے ای میں گزارا ہے ۔ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے سے پہلے سوزین مشرقی یورپ کی سب سے اونچی چوٹی بلانک ، یورپ (البروز)، جنوبی امریکا (اکون کاگا) اور انٹارٹیکا کی ماؤنٹ ونسن ماسف سر کرنے والی پہلی عرب خاتون کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں