ماڈل ایان علی اور اداکارہ میرا عید پر ایک دوسرے سے بڑھ کر نظر آنے کی خواہشمند

پیر 14 ستمبر 2015 14:03

ماڈل ایان علی اور اداکارہ میرا عید پر ایک دوسرے سے بڑھ کر نظر آنے کی خواہشمند

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ماڈل ایان علی اور اداکارہ میرا عید پر ایک دوسرے سے بڑھ کر نظر آنے کی خواہشمند‘ مہنگے ترین ملبوسات کی تیاری اور قربانی کے جانور خریدنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگیں‘ دونوں ایک ہی بوتیک سے کپڑے بنوا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی نے جس بوتیک سے عید کے لیے ملبوسات کی تیاری کا آرڈر دیا ہے اسی بوتیک سے میرا بھی کپڑے بنوا رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں میں ایک مقابلہ کی فضاء پیدا ہو چکی ہے ماڈل ایان علی نے بوتیک کی مالکہ سے کہا ہے کہ وہ اداکارہ میرا سے ملتے جلتے ملبوسات کی تیاری کے بجائے ان سے زیادہ منفرد انداز کے ملبوسات تیار کرے پیسوں کی فکر نہ کی جائے ان کپڑوں پر قیمتی نگینے اور دیگر خوبصورت ستارے بھی لگائے جائیں دونوں اداکارں میں قربانی کے مہنگے ترین جانور خریدنے میں بھی مقابلہ پایا جاتا ہے میرا نے جو جانور پسند کیا ہے اس کی قیمت ساڑھے سات لاکھ روپے جب کہ ایان علی اس سے بھی مہنگا جانور خریدنے کی خواہشمند ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں