پی آر سی اور کونسل برائے پانی کی ترقی میں بلوچستان وچولستان کو زیتون کی کاشت کے ذریعے سر سبز بنانے کا معاہدہ طے

پیر 14 ستمبر 2015 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور پی سی آر ڈبلیو آر نے بلوچستان اور چولستان پنجاب میں زیتون کی وسیع پیمانے پر کاشت کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس معاہدے کے تحت پی اے آر سی زیتون کے پودے اور تکنیکی معاونت پی سی آر ڈبلیو آر کو فراہم کرے گا اور پی سی آر ڈبلیو آر ان علاقوں میں سولر پینل کے ساتھ ڈرپ اریگیشن سسٹم لگا کر زیتون اور دوسرے فروٹ پلانٹس کاشت کرے گا۔

اس موقع پر چئیرمین پی اے آر سی ڈاکٹر افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی اے آر سی اور پی سی آر ڈبلیو آر کا تعاون پورے پاکستان میں زیتون کی ترقی اور ترویج کی ضمانت بنے گا وہ علاقے جو ابھی تک بھلائے ہوئے تھے دونوں اداروں کے تعاون سے وہاں زیتون اور دوسرے پھدار پودے لگا کر کسانوں کے لیے نت نئے روزگار کے مواقع اور آمدنی کے ذریعے بنائے جائیگنے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پی اے آر سی پودے اور تکنیکی معاونت فراہم کریگی۔ چئیرمین پی سی آر ڈبلیو آر نے کہا کہ ہمارے چولستان اور بلوچستان میں ڈیمانسٹریشن فارمز ہیں جن کو پی اے آر سی کے تعاون سے ہم کسانوں کے لیے ڈیمانسٹریشن سنٹرز بنائینگے اور وہاں جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر بیشنل پراجیکٹ زیتون ڈاکٹر ناصر محمود چیمہ نے کہا کہ زیتون مارجنل لینڈ کی فصل ہے اور بلوچستان اور چولستان کی وہ زمین جو دوسری فصلوں کے لیے موزوں نہیں ہے وہاں زیتون کی کاشت سے نہ صرف سر سبز ہوگی بلکہ اس بہترین کوالٹی کے پھل پیدا ہونے سے لاکھوں روپے کا زرمبادلہ جو باہر کے ملک جا رہا ہے وہ بھی بچے گا۔

اور ہماراکسان خوشحال ہو گا۔ آخر میں دونوں اداروں کے چئیرمین حضرات نے معاہدے پر دستخط کیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں