الیکشن کمیشن میں (ن) لیگی ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواستیں دائر

پیر 14 ستمبر 2015 15:34

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اہلیت الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دی۔پیر کو پی ٹی آئی رہنما شعیب صدیقی اور وکیل انیس ہاشمی نے ریٹرننگ افسر کو اعتراض جمع کروایا، جس میں کہا گیا کہ سردار ایاز صادق کو الیکشن ٹریبونل کی جانب سے 25لاکھ روپے جرمانہ کیا گیاہے جبکہ ایاز صادق نے ابھی تک جرمانہ جمع نہیں کروایا اور نہ ہی انہوں نے حکم امتناعی لیاہے۔

درخواست میں کہاگیاکہ ایاز صادق آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے اس لیے انہیں این اے 122میں الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیاجائے۔تحریک انصاف کی طرف سے ایاز صادق پر ایک اور اعتراض بھی لگایاگیا جس میں کہا گیا کہ ان کے ایف بی آر کے اندر جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات میں اثاثوں کی تفصیلات میں فرق ہے، ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک اور دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان زمینوں پر قبضے کرتے ہیں اور علیم خان کیخلاف زمینوں پر قبضے کی تحقیقات ہو رہی ہیں اس لئے انہیں بھی نا اہل قرار دیا جائے۔ پی ٹی آئی نے تیس جون تک گوشوارے بھی نہیں جمع کرائے۔ علیم خان کو انتخابی نشان الاٹ نہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں