سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی پیپلز پارٹی کے رہنما علی نواز شاہ کو دی گئی سزا کالعدم قرار دید ی

پیر 14 ستمبر 2015 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما علی نواز شاہ کو دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق علی نواز شاہ کی اہلیہ نے احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے شوہر کو سزا دیتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، سزا عجلت میں اور سیاسی بنیادوں پر دی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے علی نواز شاہ کی اہلیہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب حکام کو 21 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی کراچی کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں 5 سال کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے خلاف پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سزا کو سیاسی دشمنی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں