جدید تعلیمی ادارے نئی نسل کیلئے دہشتگردی سے بڑا خطرہ بن گئے، کھے عام منشیات کا استعمال
پیر 14 ستمبر 2015 16:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) جدید تعلیم کے دعویدار تعلیمی ادارے نئی نسل کے لئے دہشت گردی سے بھی بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے او لیول اور اے لیول کی تعلیم دینے والے سکولوں اور کالجوں میں منشیات کا استعمال عام ہو گیا۔ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی اس لعنت کا شکار ہو چکی ہیں۔”آن لائن“ کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نجی تعلیمی اداروں سے مہنگی تعلیم حاصل کرنے والی نوجوان نسل تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کی بجائے نشے کی لعنت میں مبتلا ہو چکی ہے ۔
سروے کے مطابق اس وقت ” روٹس “ کے نام سے تعلیمی ادارے کھولنے والے چین کے اداروں میں سب سے زیادہ بچے منشیات کے استعمال کے عادی ہو چکے ہیں ۔ روٹس کی تمام برانچوں میں اس وقت ایک خوفناک صورت حال پیدا ہو چکی ہے اور امیر گھرانوں کے بچے چرس ، گردہ ، ہیروئن اور کوکین عام استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں اور جڑواں شہروں میں قائم ترک نشہ سنٹروں میں اس وقت سب سے زیادہ طلباء اور اسی سکول کے زیر علاج ہیں ۔(جاری ہے)
اے برانچ میں قائم روٹس سکول کے طلباء کی ایک بڑی تعداد کو علاج کے لئے ترک نشہ سنٹروں میں داخل کروایا گیا ہے ۔ ایک متاثرہ بچے کے والد نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے ”آن لائن “ کو بتایا ہے کہ نجی سکولوں میں اس لعنت کو روکنے کے لئے کوئی نظام نہیں ہے ۔ نجی سکولوں کے مالکان کو صرف اپنی بڑی فیسوں کی وصولی سے غرض ہے ۔ والدین اپنی جمع پونجی سے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانے کے خواب سجاتے ہیں لیکن اس وقت والدین منشیات فروشوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں ۔ نجی تعلیمی اداروں کے لئے بنائی گئی اتھارٹی ” پیرا“ کا ایک عرصہ سے سربراہ ہی نہیں ہے ۔ اس بچے کے والد نے بتایا کہ مجھ جیسے سینکڑوں ہزاروں بچوں کے والدین اس وقت شدید ذہنی اذیت کا مبتلا ہو چکے ہیں کیونکہ ہمارے بچے منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں ہمیں ایک طرف منشیات فروش لوٹ رہے ہیں اور دوسری طرف ترک نشہ سنٹروں پر بھی ہم اپنی عزت بچانے کے لئے ان کی من چاہی فیس دینے پر مجبور ہیں اگر حکومتی سطح پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو آنے والی نسل کے لئے مزید تباہی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی کھلم کھلا فروخت اس وقت دہشت گردی سے بھی بڑا خطرہ ہے اور ایک منظم منصوبے اور سازش کے تحت نئی نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار