عمران خان کا کرپشن کیس میں سزایافتہ صوبائی وزیر ضیاء اﷲ آفریدی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان
ضیاء اﷲ کی پارٹی بارے باتیں افسوسناک ہیں ‘ چاہے حکومت چلی جائے پارٹی میں ڈسپلن لے کر آئیں گے ‘ عوام کرپٹ لوگوں سے تنگ آ چکے ہیں ‘ نندی پور پاور پروجیکٹ کا غیر جانبدارانہ آڈٹ ‘ پنجاب میں بھی رینجرز آپریشن شروع کیا جائے ‘ حکومت کو ایل این جی معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے کوئی نہیں مل رہا‘ اعظم سواتی کو پارٹی میں رکھنا ہے یا نہیں فیصلہ 2 دن بعد کریں گے‘4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے خلاف جلسہ کریں گے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی میڈیا سے بات چیت
پیر 14 ستمبر 2015 19:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرپشن کیس میں سزایافتہ گرفتار صوبائی وزیر ضیاء اﷲ آفریدی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاء اﷲ کی پارٹی کے بارے میں باتیں افسوس ناک ہیں ‘ چاہے حکومت چلی جائے پارٹی میں ڈسپلن لے کر آئیں گے ‘ عوام کرپٹ لوگوں سے تنگ آ چکے ہیں ‘ نندی پور پاور پروجیکٹ کا غیر جانبدارانہ آڈٹ کرایا جائے ‘ پنجاب میں بھی رینجرز آپریشن شروع کیا جائے ‘ حکومت کو ایل این جی معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے کوئی نہیں مل رہا‘ اعظم سواتی کو پارٹی میں رکھنا ہے یا نہیں فیصلہ 2 دن بعد کریں گے‘4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے خلاف جلسہ کریں گے۔
وہ پیر کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے ملتان حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب رینجرز کا رخ پنجاب کی طرف موڑا جائے یہاں پر آپریشن کی زیادہ ضرورت ہے۔ یہاں پر کرپشن بھی عام ہے۔ جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹا جا رہا ہے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل کا گراف اوپر جا رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم مشکلات کے باوجود نئے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی فائنڈنگ پر ایکشن لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے نام پر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں مک مکا ہوا تھا۔نیشنل ایکشن پلان میں مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا تھا اب رینجرز آپریشن دہشت گردوں کی فنانسنگ پکڑتے ہوئے بدعنوان سیاستدانوں تک پہنچ گیا ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں پر ہاتھ پڑا تو شور مچنے لگا جبکہ کئی پارٹیوں نے سمجھا تھا کہ ان کے دہشت گرد بچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 10 کروڑ عوام بھوکے مر رہے ہیں اور حکمرانوں کی دوبئی میں میٹنگز جاری ہیں قوم ان سے تنگ آ چکی ہے۔ انتقامی کارروائی شریف برادران سے زیادہ کوئی نہیں کر سکتا یہ کیسا انصاف ہے لوگ اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ ہم نیشنل ایکشن پلان کی حما یت کرتے ہیں ۔ کراچی کے عوام خوش ہیں ڈاکوؤں کو پکڑا جا رہا ہے اب فوج کی وجہ سے نواز شریف آپریشن سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے اب جب زرداری کی کرپشن پر ہاتھ پڑا تو پیپلز پارٹی نے شور مچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبوں ‘ ایل این جی اور نندی پور منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اب ان سب منصوبوں کا فراڈ آہستہ آہستہ سامنے آ رہا ہے۔ ان سب منصوبوں کے آڈٹ کرائے جائیں۔ پنجاب میں اور بھی بہت بڑے بڑے گھپلے ہوئے ہیں ان پر بھی ایکشن لیا جائے۔ نندی پور منصوبے سے غریب قوم کا نقصان ہوا پیپلز پارٹی کے پہلے یہ نقص یاد نہیں تھا اب جب مک مکا ختم ہوا تو یاد آ گیا۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بھی کرپٹ عناصر موجود ہیں وہاں پر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی جارہی ہے انہیں پکڑا جا رہاہے اور پارٹی میں بھی کچھ لوگ مخلص نہیں ہیں۔ 37 ممبران نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ووٹ نہیں ڈالے ضیاء اﷲ آفریدی نے اپنے ہی رشتہ داروں کو پارٹی میں پرموٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی پارٹی کیلئے بہت بڑی خدمات ہیں لیکن اس نے اسمبلی میں پارٹی کے خلاف بہت افسوس ناک باتیں کیں جس پر ہم اسے پارٹی سے نکال رہے ہیں۔ ضیاء اﷲ آفریدی نے وہی کی اجو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کرتی ہیں۔ اگر وہ بے قصور تھے تو پھر ثابت کرتے اعظم سواتی کے بھی خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔ 2 دن بعد فیصلہ کریں گے اسے پارٹی میں رکھنا ہے یا نہیںاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار ..
اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت ، قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع ..
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے ..
ملک کے اہم اقتصادی اشاریے معیشت میں بہتری کی عکاسی کررہے ہیں،امیدہے موڈیز جلد ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں ..
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ..
صدر مملکت کی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس ..
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ..
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)
رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت