این اے 89کیس جلدنمٹاکرحلقہ کے عوام کوانصاف دیاجائے ،کیس ڈیڑھ سال سے ا لتواکاشکارہے ،چیف جسٹس کی انصاف فراہمی کی یقین دہانی خوش آئند ہے ،جھنگ کے عوام انصاف کے حصول کے لیے منتظر ہے

سربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی کا کورکمیٹی سے خطاب

پیر 14 ستمبر 2015 19:35

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء ) سربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاہے کہ حلقہ این اے 89کیس جلدنمٹاکرحلقہ کی عوام کوانصاف دیاجائے ،کیس ڈیڑھ سال سے سپریم کورٹ میں ا لتواکاشکارہے ،چیف جسٹس کی انصاف فراہمی کی یقین دہانی خوش آئند ہے ،جھنگ کے عوام انصاف کے حصول کے لیے منتظر ہے۔ وہ پیر کو اسلام آبادمیں کورکمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ NA-89کیس جلدازجلد نمٹا کر حلقہ کی عوام کو انصاف دیا جائے ۔اس موقع پر سینئر وکلاء اور اہل سنت والجماعت کورکمیٹی کے اراکین موجود تھے ۔علامہ محمد احمدلدھیانوی کا کہنا تھا کہ این اے 89کاکیس ڈیڑھ سال سے سپریم کورٹ میں التوا کا شکار ہے جس پر باقاعدہ سماعت نہیں ہورہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نومنتخب چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی سے مطالبہ کیا کہ وہ ازخود نوٹس لیں اور فریقین کو طلب کرکے کیس کو چلایا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی غریب اور نادار طبقہ کو انصاف کی جلد فراہمی کی یقین دہانی خوش آئند ہے جس سے انصاف کے حصول کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی اعلی عدلیہ سے انصاف کے لیے پر امید تھے اور آج بھی عدلیہ پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اس کے فیصلہ کو دل سے قبول کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا کیس نہیں بلکہ جھنگ کی عوام کا کیس ہے جوکہ حصول انصاف کے لیے منتظر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں