کرپشن کے معاملات کو دہشتگردی سے یکطرفہ طور پر منسلک کرنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کمزور ہو جائے گی
پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
پیر 14 ستمبر 2015 22:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے خبردار کیا ہے کہ کرپشن کے معاملات کو دہشتگردی سے یکطرفہ اور جانبدارانہ طور پر منسلک کرنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کمزور ہو جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خلاف جنگ بھی کمزور ہو جائے گی۔ پیر کو سینیٹ اجلاس میں عوامی مفاد کے معاملات پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کارروائیاں شفاف ہونی چاہئیں اور اس میں صوبائی، سیاسی اور کسی ادارے کے درمیان فرق نہیں ہونا چاہیے اور سب کے خلاف مساوی طور پر کارروائی ہونی چاہیے۔
اگر نندی پور پاور پروجیکٹ اور سولر پاور پروجیکٹ میں کرپشن کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جاتا اور صرف حزبِ اختلاف کے خلاف وفاقی ایجنسیوں سے کارروائی کی جاتی ہے تو سوالات اٹھیں گے۔(جاری ہے)
اسی طرح دہشتگردی کے خلاف جنگ اس وقت متاثر ہوگی جب سیاستدانوں کو جن پر کرپشن الزام ہو لیکن انہیں دہشتگردی کے قوانین کے تحت پکڑا جائے گا تو صورتحال پر سوالات اٹھیں گے خاص طور پر اس وقت جب دہشتگرد کھلے عام پھر رہے ہوں اور فلاحی اداروں کی شکل میں دوبارہ منظرعام پر آجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کراچی میں رینجرز نے یہ دعویٰ کیا کہ اس نے 230ارب روپے کی کرپشن کا پتہ چلا لیا ہے اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ رقم دہشت گردی کے لئے استعمال ہوئی ہے تاہم آج تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اتنی بڑی رقم کا تخمینہ کس طرح لگایا گیا اور اس کا دہشت گردی سے کس طرح تعلق ہے، بھی نہیں بتایا گیا۔ اس سے کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے مقاصد اور سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دہشتگردی کے خلاف سخت قوانین بنائے جا رہے تھے تو کہا گیا تھا کہ یہ صرف دہشتگردوں کے خلاف استعمال کئے جائیں گے لیکن اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ دہشت گرد کھلے عام گھوم رہے ہیں جبکہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لئے ان پر دہشتگردی کے قوانین کے تحت انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک بھر میں حج آپریشن کل 9 مئی سے شروع ہوگا
شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح کنونشن میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ ..
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ،،جسٹس عائشہ اے ملک کا اختلافی نوٹ
چیئرمین سی ڈی اے کاماڈل جیل ، بلیو ایریاسمیت مختلف سیکٹرز کا دورہ
پیپلز ڈیموکریٹک الائینس اور وکلاء کا جناح ہائوس کا دورہ
سعودی عرب۔ پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024ء
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے ..
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ