سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر دئیے گئے فیصلوں پر نظرثانی کا حق ہونا چاہیے
پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور
پیر 14 ستمبر 2015 22:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر کی جانب سے پیش کی گئی ایک قرارداد جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر دئیے ہوئے فیصلوں پر نظرثانی کا حق ہونا چاہیے، سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔ جب یہ قرارداد سینیٹ کے چیئرمین رضاربانی نے ایوان کے سامنے پیش کی تو اس پر حکومتی بینچ کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں آیا اور اس طرح یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
اجلاس کے بعد سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جس میں حکومت پر یہ ذمہ داری ڈال دی گئی ہے کہ وہ ازخود نوٹس کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کے لئے مناسب قانون سازی کرے۔(جاری ہے)
فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ازخود نوٹس سے عوام کو ریلیف ملا لیکن اس کے ساتھ ہی یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس سے عدلیہ کو وسیع اختیار دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی فرد یا ادارے کے ہاتھ میں اس قدر اختیارات دے دئیے جائیں تو ان اختیارات کو قانون کے تحت ہونا چاہیے ورنہ اس کے بے تہاشہ استعمال کے مضمرات بھی ہوتے ہیں۔ سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے یاددلایا کہ دو سال قبل سینیٹر کریم خواجہ نے سوال پوچھا تھا کہ ہائی کورٹ نے 2009 سے جتنے ازخود نوٹس لئے ہیں ا کی تفصیل بتائی جائے۔ اس کے جواب میں ہائی کورٹوں نے تفصیل دینے سے انکار کر دیا اور صرف سندھ ہائی کورٹ نے بتایا کہ 2009 سے اب تک کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا گیا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے سوالوں سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل دو شراب کی بوتلوں پر ازخود نوٹس لیا گیا تھا۔ ایک اور کیس میں صدر، وزیراعظم، آئی ایس آئی کے ڈی جی، سابق سفیر حسین حقانی کو نوٹس جاری کئے گئے تھے جس کی بنیاد ایک ایسا خط تھا جو ایک پاکستانی نڑاد کینیڈا کے شہری نے لکھا تھا اور اس سے قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے تھے۔ یہ کیس میموگیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کیس کے بعد قانونی حلقوں میں بہت سے سوالات اٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی جاسکتی۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس (آئی سی جے) نے پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد یہ رپورٹ دی تھی کہ اس اختیار کو عدالتیں مناسب طریقہ کار اختیار کرکے استعمال نہیں کر رہیں۔ آئی سی جے نے یہ سفارش کی تھی کہ سپریم کورٹ ازخود نوٹس کے طریقہ کار کا معیار مقرر کرے۔ کسی ایک شخص کے ہاتھ میں یہ اختیار دے دینا کہ وہ اپنی مرضی سے کسی کو بھی سزا دینے کے لئے اختیار استعمال کر سکے درست نہیں۔ جب یہ اختیار کسی دوسرے ادارے کے اختیارات میں دخل اندازی کرتا ہوا نظر آئے تو سوالات خود اٹھتے ہیں۔ ازخود نوٹس کے اختیارات سے شہری کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ اسے عدالت سے اس کے حقوق مل رہے ہیں اور ازخود نوٹس لینے کا اختیار کسی قانون کے تحت ہونا چاہیے۔ ازخودنوٹس کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے قانون سازی کرنی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیکٹا اور یو این او ڈی سی کے تعاون سے ’’ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی کو سمجھنے ،چیلنجز اور قابل عمل آپشنز‘‘ ..
اراکین کے نام ای سی ایل سمیت دیگر فہرستوں میں ڈالے جانے کی تفصیلات فراہم نہ کر کے اپوزیشن غیر سنجیدگی ..
ایوان بالا میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
سینیٹ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
ایوان بالا میں پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش
سینیٹ میں نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے لئے تمام ..
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر زوئی ویئر کی ملاقات
وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم کا ایکسا ئزاینڈ ٹیکسیشن آ فس کا دورہ
ایوان بالا میں موشن پکچرز (ترمیمی) بل 2023 پیش
ایوان بالا میں تشکیل عدالت خصوصی (سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد) بل 2023 پیش
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف