اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے ایف آئی اے نے تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 14 ستمبر 2015 22:53

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14ستمبر 2015 ء) اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے ایف آئی اے نے تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے قریب کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی میں تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ ایک سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار سمگلر طالب علموں کو 59 ڈالر کے عوض جعلی ویزوں پر بیرون ممالک بھیجتے تھے۔ ملزمان امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک جعلی کمپنی کے وجود کے نام پر لوگوں کو جعلی ویزے جاری کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں