افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں دو سال کی توسیع کا فیصلہ نہیں ہوا،غور کیا جارہا ہے،اقوام متحدہ کی وضاحت
منگل 15 ستمبر 2015 11:35
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کو دو سال کی توسیع دیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجویز پر ابھی غور کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ 22 اگست 2015 کو کابل میں پاکستان، افغانستان اور اقوامِ متحدہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے حوالے سے ملک بھر کے میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریباً گذشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مقیم افغان مہاجرین کی قیام میں مزید دو سال کی توسیع کردی گئی ہے۔
پاکستان میں اس وقت 15 لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین ہیں جن کے پاس اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات ہیں اور ان کو پاکستانی حکومت عالمی قوانین کے برخلاف زبردستی افغانستان واپس نہیں بھجوا سکتی جب تک یہ خود رضاکارنہ طور پر واپس جانے کا فیصلہ نہیں کرتے۔(جاری ہے)
یو این ایچ سی آر سی کی ترجمان دنیا اسلم خان نے میدْیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں ہونے والی سہ فریقی کانفرنس میں افغان مہاجرین کو پاکستان میں دو سال کی توسیع دینے کی تجویز پر اتفاق ہوا تھا مگر اس کا حتمی فیصلہ پاکستانی کابینہ نے کرنا ہے جس کے سامنے یہ معاملہ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ پیش کریں گے جس کے فیصلے کے بعد حتمی بات کہی جا سکتی ہے۔
دنیا اسلم خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت 15 لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین ہیں جن کے پاس اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات ہیں اور ان کو پاکستانی حکومت عالمی قوانین کے برخلاف زبردستی افغانستان واپس نہیں بھجوا سکتی جب تک یہ خود رضاکارنہ طور پر واپس جانے کا فیصلہ نہیں کرتے۔انھوں نے مزید کہا کہ مہاجرین کے معاملے کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان تارکین وطن سے نہ جوڑا جائے کیونکہ اْن کا ہمارے پاس اندراج نہیں اور اْن کی قانونی حیثیت کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔یاد رہے مختلف اندازوں کے مطابق پاکستان میں اس وقت تقریباً 25 لاکھ افغان مہاجرین آباد ہیں جن میں دس لاکھ شہری غیر قانونی طورپر رہائش پذیر ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس
ملک بھرکی21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کل ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
تحریک انصاف نے مرضی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی
امیرمقام کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوااورحکام سے رابطہ .
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبالؒ کی تعلیمات میں مضمر ہے، سردار ایاز صادق
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
سینیٹ اجلاس ری شیڈول،22 کے بجائے 25 اپریل کو ہوگا
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم ..
حکومت انتہائی سنجیدگی سے (پی آئی اے) کی بہتری کیلئے مشکل اقدامات اٹھا رہی ہے اور غیر معمولی سالانہ اجلاس ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا