وفاقی دارالحکومت میں ایف آئی اے کی کارروائی،خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرگرفتار

منگل 15 ستمبر 2015 11:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں ایف آئی اے نے ایک کارروائی کے دوران خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرگرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان اسٹوڈنٹ کلچرل ویزے پر لوگوں کو امریکا بھجواتے تھے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان عدنان شاہد اور خاتون دل آویز کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کیلی فورنیا میں قائم جعلی کمپنی کے نام پردستاویز تیار کرتے اور لوگوں کو اسٹوڈنٹ کلچرل وزیٹرز کے نام پر امریکا بھجواتے تھے۔

ان اسمگلروں کا شکار بننے والے افراد کا امریکا پہنچنے کے بعد کبھی کوئی سراغ نہیں ملا۔ کارروائی کے وقت بھی انسانی اسمگلر 30 جعلی طالب علموں کے امریکی ویزے کے لیے کاغذات جمع کراناچاہتے تھے۔چھاپے میں انسانی اسمگلروں کے دوساتھی کاشف گل اورندیم بھٹی فرار ہوگئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں