عبدالرشید غازی قتل کیس ؛ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطا ء ربانی نے پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت سے معذرت کر لی

منگل 15 ستمبر 2015 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) عبدالرشید غازی قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطا ء ربانی نے پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت سے معذرت کر لی ۔ انہوں نے مقدمہ واپس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کو بھیج دیا ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ کون یہ کیس کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد عطاء ربانی نے کہا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت نہیں کر سکتا ۔

اس لئے انہوں نے کیس کو واپس سیشن جج کے پاس بھجوا دیا ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے وکلاء کے اعتراز پر کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد عطاء ربانی کو بجھوایا تھا ۔ کیس کی اگلی سماعت 17 ستمبر کو سیشن کورٹ میں ہو گی ۔ جہاں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مقدمے کی سماعت کون کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں