اسلام آبادہائی کورٹ؛ عمران خان کے خلا ف افتخار چودھری کے دائر ہرجانہ کیس میں ڈاکٹر بابر اعوان پر عائد جرمانہ کیخلاف مقدمے کی سماعت پرسوں تک ملتوی

منگل 15 ستمبر 2015 12:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں ڈاکٹر بابر اعوان پر جرمانہ عائد کئے جانے کے ضلعی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ڈاکٹر بابر کے اسسٹنٹ جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے شیخ احسن الدین عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے شیخ احسن الدین سے استفسار کیا کہ کیا وہ مخالف وکیل کی غیر موجودگی میں بحث کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ مخالف وکیل کی موجودگی میں بحث کرنا چاہتے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں