پی ایچ اے فاؤنڈیشن نے حفاظتی دیوار کی تعمیر کا ٹھیکہ 90لاکھ روپے کی زائد قیمت پر دیدیا

منگل 15 ستمبر 2015 12:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے پی ایچ اے فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے وفاقی وزیر کے پرسنل سیکرٹری طاہر کی آشیرباد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کا ٹھیکہ پول کے ذریعے 90لاکھ روپے کی زائد قیمت پر دے دیا ۔

(جاری ہے)

سیکٹر آئی سولہ تھری میں وفاقی وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے ایک تعمیراتی منصوبے کی حفاظتی دیوار تعمیر کرنا مقصود تھی جس کے لئے پی ایچ اے کی انتظامیہ نے اپنے کنسلٹنٹ سیمپاک سے تخمینہ لاگت تیار کروایا مذکورہ کنسلٹنٹ کمپنی کے نمائندے ایس ایم شیرازی نے حفاظتی دیوار کی تعمیر کا تخمینہ لاگت ایک کروڑ ستر لاکھ روپے لگایا تاہم پندرہ روز قبل پی ایچ اے انتظامیہ نے غیر متوقع طور پر پہلی دفعہ دیوار کی تعمیر کے لئے اوپن بولی طلب کی جس میں آٹھ کمپنیوں نے حصہ لیا تاہم پی ایچ اے انتظامیہ اور وفاقی وزیر اکرم درانی کے پی ایس طاہر کی مبینہ آشیر باد کے باعث پہلے سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مقبول برادر نامی کمپنی نے تمام بولی دہندگان کو مبینہ طور پر دو لاکھ روپے فی کس ادا کرکے خاموش رہنے کی ہدایت کی جس کے باعث ایک کروڑ ستر لاکھ میں تعمیر ہونے والی حفاظتی دیوار کا ٹھیکہ دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے میں دے دیا گیا قومی خزانے کو نوے لاکھ روپے کا نقصان دینے پر پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر انجینئرنگ شاہد فرزند نے موقف اختیار کرتے ہوئے آن لائن کو بتایا کہ ٹھیکہ درست ہوا ہے آپ میرے آفس تشریف لائیں میں کاغذ دکھا دیتا ہوں جبکہ کنسلٹنٹ کے تخمینہ لاگت کے سوال پر شاہد فرزند نے آن لائن کو موقف نہیں دے سکے جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے محمد الیاس نے آن لائن کو موقف دینے سے گریز کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں