پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے‘ حکومت نے مالیاتی خسارے کا ہدف باآسانی حاصل کیا‘ پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی جائے گی‘ اقتصادی راہداری منصوبے سے توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا

عالمی مالیاتی ادارے موڈیز کی پاکستانی معیشت بارے رپورٹ

منگل 15 ستمبر 2015 13:06

سنگا پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت بارے کہا ہے کہ پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے‘ حکومت نے مالیاتی خسارے کا ہدف باآسانی حاصل کیا‘ پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی جائے گی‘ اقتصادی راہداری منصوبے سے توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو موڈیز کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان بارے تجزیاتی رپورٹ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں آئندہ مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 4 اعشاریہ 2فیصدبڑھنے کا امکان ہے ،شرح سود میں مسلسل کمی سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے اور مالیاتی خسارے کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا اس کی ریٹنگ بی3 پر برقراررکھی جائے گی موڈیز کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادیراہداری منصوبے سے توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں