پاکستان میں اوپو سمارٹ فونز نے 3نئے ماڈلز متعارف کردیئے

منگل 15 ستمبر 2015 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بین الاقوامی کمپنی اوپو نے پاکستان میں پہلی بار سمارٹ فونز کے 3نئے ماڈلز متعارف کروائے ہیں۔ جس کو چارجنگ کے حوالے سے دنیا کی تیز ترین ٹیکنالوجی بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے پاکستان میں پہلی بار اپنے اسمارٹ فونز کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اوپو نے 3نئے ماڈلز متعارف کروائے۔پاکستان میں اوپو کے سی ای او لانگ گینگ نے کہا انہیں پاکستان میں مثبت ردعمل ملا یہی وجہ ہے کہ مستقبل میں بھی نئے ماڈلز متعارف کرواتے رہیں گے۔ برانڈ ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر فخر عبد اللہ نے بتایا کم قیمت اوپو فونز بہت کم وقت میں چارج ہو کر زیادہ ٹاک ٹائم دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں