سپریم کورٹ کا نیشنل بنک کے مرحوم منیجر کے بیٹے کو نوکری دینے کا حکم

منگل 15 ستمبر 2015 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے نیشنل بنک کے مرحوم منیجر کے بیٹے وقاص احمد کو نوکری دینے کا حکم دیا ہے ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ فلڈ گیٹ کھلتا ہے تو کھلنے دیں اگر باقی سرکاری ادارے والد کی جگہ بیٹے کو ملازمت دے رہے ہیں تو نیشنل بنک ایسا کیوں نہیں کر رہا ۔ انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں ۔

عدالت نے بنک کی درخواست بھی خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ نیشنل بنک کیوں ملازمت نہیں دینا چاہتا ۔ اس پر وکیل نے کہا کہ اگر اس کی اجازت دے دی تو پھر ایک سیلاب آ جائے گا کس کس کو نوکری دیں گے جو بھی آئے گا وہی کہے گا کہ اس کے والد فوت ہو چکے ہیں ان کے بیٹے کو بھی نوکری دی جائے ۔ اس پر عدالت نے کہا کہ فلڈ گیٹ کھلتا ہے تو کھلنے دیں ۔ باقی سرکاری ادارے اگر نوکری دے رہے ہیں تو آپ بھی دے دیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں