مہاجرین مقبوضہ جموں وکشمیر کو5ماہ سے گزارہ الاونس نہ مل سکا، گھروں میں فاقے،کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

منگل 15 ستمبر 2015 13:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) مہاجرین مقبوضہ جموں وکشمیر کو5ماہ سے گزارہ الاونس نہ ملنے سے گھروں میں فاقے،کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور مہاجرین نے حکام بالاسے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مہاجرین مقبوضہ کشمیر جو ضلع پونچھ میں مقیم ہیں انہیں5ماہ سے گزارہ الاونس ادا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے آچکے ہیں،متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی ایم آفس ہجیرہ جب جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ راولاکوٹ سے چیک نہیں آیا جبکہ مظفرآباد میں مقیم مہاجرین کو ہر ماہ کی 5تاریخ تک گزارہ الاونس کی ادائیگی کر دی جاتی ہے،انہوں نے وزیر بحالیات اور وزیر اعظم آزاد کشمیر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مہاجرین کے مسئلے کو حل کریں انہوں نے کہا کہ مہاجرین کرایے پر رہتے ہیں اور مالکان کی طرف سے نوٹس جاری ہو چکے ہیں جبکہ سودا سلف ادھا لینے کی وجہ سے وہ بھی بند ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ہمارے مسائل حل کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں