نندی پوری سکینڈل کی ساری ذمہ داری قبول کرتا ہوں ‘ کسی پر الزام تراشی نہیں کرونگا ‘ خواجہ آصف

منگل 15 ستمبر 2015 13:56

نندی پوری سکینڈل کی ساری ذمہ داری قبول کرتا ہوں ‘ کسی پر الزام تراشی نہیں کرونگا ‘ خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نندی پوری سکینڈل کی ساری ذمہ داری قبول کرتا ہوں ‘ کسی پر الزام تراشی نہیں کرونگا ‘ نیب موجودہ حکومت کے کسی معاملے کی تفتیش نہیں کررہا ‘ایم کیو ایم سیاسی حقیقت ہے ‘ شہری سندھ میں بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کیپٹن (ر) محمود کو ایم ڈی نندی پور پروجیکٹ ہماری حکومت نے لگایا۔

کسی کی جانب سے بھی شہباز شریف کا نام نہ لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں، کسی پر الزام تراشی نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ نیب موجودہ حکومت کے کسی معاملے کی تحقیقات نہیں کررہا۔ وفاقی وزیر نے ایم کیو ایم کو سیاسی حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی سپورٹ ہو جھٹلایا نہیں جاسکتا، شہری سندھ میں اسے بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں