سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید کیخلاف ایف آئی اے مقدمات میں ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

منگل 15 ستمبر 2015 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید کے خلاف ایف آئی اے مقدمات میں ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید کی درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے مقدمات کو غیر قانونی، بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئیانہیں خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔اسٹینڈنگ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسرانسپکٹر افضل خان نیازی ، ای او بی آئی کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ پیش ہو رہے ہیں ، اس لئے آج نہیں آ سکے، اس پرسماعت (بدھ) تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں