قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگا

منگل 15 ستمبر 2015 14:02

قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور تربیتی کیمپ میں کوچ امہ لیلہ کلثوم کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، افغانستان، مالدیپ، میزبان ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، تائیوان، کوریا، جاپان، تھائی لینڈ اور برونائی شامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں