حکومت کا فی ایکڑ زمین رکھنے والے کسانوں کو 5 ہزار نقدی کا اعلان

منگل 15 ستمبر 2015 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے کپاس کے چھوٹے کاشتکاروں کی امداد کیلئے فی ایکڑ زمین پر 5 ہزا روپے نقدی دینے کا اعلان کیا ہے،یہ امدادی پیکج وفاق اور صوبائی حکومت کے مشترکہ تعاون سے کاشتکاروں تک پہنچایا جائیگا جس پر 20 ارب روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے کسانوں کے مراعاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کو امدادی پیکج میں فی ایکڑ زمین رکھنے والے کو5ہزار روپے نقدی دینے کا فیصلہ کیا ہے ،چاروں صوبائی حکومتیں اور وفاق مشترکہ طور پر اس امدادی پیکج میں حصہ ڈالیں گے جس پر 20 ارب روپے خرچ آئیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں