بھارتی مصالحہ جات پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
منگل 15 ستمبر 2015 14:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے انٹراکشمیر ٹریڈ کے نام پر بھارت سے بڑے پیمانے پر مصالحہ جات کی پاکستان میں اسمگلنگ ناکام بنا کر اسمگل کیے جانے والے لاکھوں روپے مالیت کے 17ہزار کلو گرام مصالحہ جات قبضے میں لے لیے جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے انسداد اسمگلنگ اسکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ بھارت سے اسمگل کیے جانے والے لاکھوں روپے مالیت کے مصالحہ جات آزاد جموں و کشمیر سے پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت کے لیے لائے جارہے ہیں۔
جس پر انسداد اسمگلنگ اسکواڈ نے چیکنگ سخت کر دی اور چیکنگ کے دوران پشاور نمبر کے ہینو ٹرک پی 8991 اور آزاد جموو کشمیر مظفر آباد نمبر کی گاڑی ایس اے 784 کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر 17 ہزار کلو گرام چھوٹی الائچی اور سفید زیرہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیے اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دونوں گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔(جاری ہے)
دستاویز میں بتایا گیاکہ لاکھوں روپے مالیت کے مذکورہ مصالحہ جات آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے راولپنڈی لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران جب پوچھ گچھ کی گئی تو انسداد اسمگلنگ حکام کو بتایا گیا کہ یہ مصالحہ جات کراس ایل او سی ٹریڈ کے تحت مقبوضہ کشمیر سے آزاد جموں و کشمیر کے لیے منگوائے گئے ہیں تاہم اس بارے میں جب درآمدی دستاویز و ریکارڈ طلب کیا گیا تو وہ موجود نہیں تھا، صرف گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کی بلٹی موجود تھی۔
دستاویز میں بتایا گیاکہ مذکورہ سامان آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے راولپنڈی لایا جارہاتھا جو کراس ایل او سی ٹریڈ کی بھی خلاف ورزی ہے۔دستاویز میں بتایا گیاکہ انسداد اسمگلنگ حکام نے9 لاکھ75 ہزار312روپے مالیت کا 1ہزار 420 کلو گرام سفید زیرہ، 29 لاکھ 8 ہزار 360روپے مالیت کی چھوٹی الائچی اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 20 لاکھ روپے مالیت کی دونوں گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔ دستاویز کے مطابق ملزمان سے 58 لاکھ 83 ہزار672 روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرکے ایف آئی آر رجسٹرڈ کرلی گئی ہے جبکہ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد سامان ضبط کرنے کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرادی جائے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کل جماعتی حریت کانفرنس کا امان اللہ مرحوم کو برسی پر خراج عقیدت
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
مفاہمت کس سے کریں ؟سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہار خیال
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان