یہاں پیسہ جمع کرنے نہیں آئے بلکہ قوم کی خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں،خزانہ قوم کی امانت ہے،ایک ایک پائی کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کرتے ہیں،ذاتی معاملات سرکاری فنڈ سے نہیں اپنی جیب سے چلاتا ہوں

وزیراعظم نوازشریف کا کسان ریلیف پیکج کی تقریب سے خطاب

منگل 15 ستمبر 2015 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ یہاں پیسہ جمع کرنے نہیں آئے بلکہ قوم کی خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں،خزانہ قوم کی امانت ہے،ایک ایک پائی کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کرتے ہیں،ذاتی معاملات سرکاری فنڈ سے نہیں اپنی جیب سے چلاتا ہوں۔وہ منگل کو کسان ریلیف پیکج کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم یہاں پیسہ جمع کرنے نہیں آئے بلکہ قوم کی خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں ،خزانہ قوم کی امانت ہے اور اس میں خیانت ہمارے نزدیک سب سے بڑا گناہے ہم قوم کے ایک ایک پیسے کو امانت سمجھ کر خرچ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے ذاتی معاملات چلانے کیلئے سرکاری فنڈ استعمال نہیں کرتا بلکہ اپنی جیب سے ذاتی معاملات چلاتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں