سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کمیٹی کی ہدایت کو سنجیدہ نہ لینے پر سخت برہمی کا اظہار
منگل 15 ستمبر 2015 16:18
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین شاہی سید نے کمیٹی کی ہدایت کو سنجیدہ نہ لینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی ہدایات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ، 2013 میں دی گئی ہدایات پر عمل نہیں ہورہا اور جواب 2015ء میں بھی نہیں دیا گیا ، 3 سال تک جواب نہ دینا اداروں کی نااہلی ہے ، پی ٹی سی ایل کے 40 ہزار پنشنرز کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پنشن ادا کی جائے اور کمیٹی کو دن اور گھنٹے میں ٹائم کا بتایا جائے ، وزیر آئی ٹی اور سیکرٹری کو بھی بتایا جائے ، پنشنرز کو جلد از جلد پنشن ادا کی جائے ، یہ صرف 2 دن کا کام ہے اور وزارت وقت ضائع کررہی ہے ، کمیٹی نے یوٹیوب کھولنے کی بھی ہدایت کی لیکن متنازعہ مواد کو ہٹانے کیلئے کوئی لائحہ عمل بھی بنایا جائے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر وزارت اس معاملے کو لٹکانا چاہتی ہے تو اسے کہیں بھی بھیج دیا جاتا ہے ۔ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے ۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت جلد از جلد پی ٹی سی ایل کے ساتھ معاملہ نمٹا کر پنشنرز کو پنشن ادا کرے کیونکہ وہ لوگ سیاستدان نہیں ، غریب عوام ہیں ، بوڑھے اور بوائیں ہیں ، 1 ماہ میں اس معاملے کو حل کیا جائے اور عدالت کے فیصلے کو مان کر پنشن ادا کی جائے ۔
وزارت کے قانونی ماہرین نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے بعد ٹیلی کام ایکٹ کے تحت پی ٹی سی ایل اب وزارت کے ماتحت نہیں ہے جس پر کمیٹی کے رکن عثمان سیف اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو اس معاملے پر کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ وزارت اور حکومت تو کارروائی نہیں کرسکتی ، کمیٹی کی رکن روبینہ خالد نے ویلفیئرٹرسٹ کے فنڈ کے حوالے سے سوال کیا تو کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ٹی سی ایل ویلفیئر ٹرسٹ کے 80 ارب روپے کے اثاثہ جات ہیں ، تو روبینہ خالد نے دوبارہ پوچھا کہ ٹرسٹ نے یہ پیسے بنک میں رکھے ہوں گےاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہماری قیادت کو یقین تھا کہ بانی پی ٹی آئی اناڑی ہیں، بشیرمیمن
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم، سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن ..
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ