احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر سید معصوم شاہ کو مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے نیب کے حوالے کر دیا

منگل 15 ستمبر 2015 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے مشیر سید معصوم شاہ کو مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے نیب کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نیب نے کرپشن کے الزامات پرگرفتار سید معصوم شاہ کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب کی طرف سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے معصوم شاہ کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ معصوم شاہ کو کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں