جعلی ویزہ کیس،رشید چیمہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

منگل 15 ستمبر 2015 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد کے سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے جعلی ویزہ کیس میں ملزم محمد رشید چیمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایف آئی اے کے سب انسپکٹر شوکت علی نے پاسپورٹ پر جعلی سٹمپ لگانے کے جرم میں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا اور تفتیش کے لئے عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں