بیوروکریٹس ترقی کیس،سپریم کورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹیفیکیشن سمیت طلب کر لیا

منگل 15 ستمبر 2015 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے بیوروکریٹس کی ترقی کے مقدمے میں سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹیفیکیشن کے ساتھ ذاتی طور پر طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن ساتھ لائے بصورت دیگر ان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا جبکہ دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ جب عدالت نے حکم جاری کر دیا ہے تو پھر وزیر اعظم پاکستان سمری کیوں منظور نہیں کریں گے ۔

ویسے بھی یہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کی بات ہے اس میں سمری کی کیا ضرورت ہے ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے اپنی جان بچانے کے لئے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا ہے رولز آف بزنس دیکھ لیں جب عدالتی حکم آ جائے تو اس پر عملدرآمد کرانا آپ کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

2010 کے معاملہ زیر سماعت ہے اور کتنا وقت چاہئے ۔

سنیارٹی دیتے ہوئے افسران کو ترقی دینے کا حکم دیا گیا تھا ۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا معاملہ آپ کے سامنے ہے ۔ بادی النظر میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالحمید قریشی وغیرہ بنام وزیر اعظم پاکستان توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے کہا کہ عدالت کے حکم پر اب تک کیوں عمل نہیں کیا گیا ۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں انہیں بلائیں تو عدالت کو بتایا گیا کہ وہ مری کے پرفضاء مقام پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہیں اس لئے وہ نہیں آ سکتے ۔

اس پر عدالت نے کہا کہ آج تو وہ نہیں آ سکے مگر ان کے تک پیغام پہنچا دیں کہ وہ اس سلسلے میں ذاتی طور پر جواب داخل کرائیں اور خود پیش بھی ہوں اور نوٹیفیکیشن بھی پیش کریں ۔ بعدازاں عدالت نے سماعت دو روز کے لئے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں