عطا آباد ٹنل کے افتتاح کے بعد پاک چین تجارت میں اضافہ ہوگا ‘سینیٹر طلحہ محمود

منگل 15 ستمبر 2015 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورداخہ کے چئیرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ عطا آباد ٹنل کے افتتاح کے بعد پاک چین تجارت میں اضافہ ہوگا اور دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ عطاء آباد ٹنل کی تعمیر ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس سے نہ صرف گلگت بلتستان کے لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ اس کے ثمرات پورے ملک کو حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹنل کی تعمیر وزیراعظم پاکتان اور موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں