قبائلی علاقوں سمیت ملک کے تمام علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالیے ،صدرممنون
آئندہ چند ماہ میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں آجائے گی جو پاکستان، خطے کے ممالک اور تمام اسلامی ملکوں کے لیے سازگار ہوگی پاکستان اور اسلامی ملکوں کے درمیان تجارت 19 ارب ڈالر سالانہ ہے جس میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،مشرق وسطیٰکے سفیروں سے گفتگو
منگل 15 ستمبر 2015 17:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ حتمی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ قبائلی علاقوں سمیت ملک کے تمام علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالیے گئے ہیں اور آئندہ چند ماہ کے دوران صورتحال مکمل طور پر قابو میں آجائے گی جو پاکستان، خطے کے ممالک اور تمام اسلامی ملکوں کے لیے بہت سازگار ہوگی۔
انھوں نے یہ بات مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جنھیں ایوان صدر میں ظہرانے پر مدعو کیا گیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی ممالک سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ اسلامی ممالک کی مختلف شعبوں میں مہارت سے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں پاکستان برادر اسلامی ملکوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی ملکوں کے درمیان تجارت اس وقت 19 ارب ڈالر سالانہ ہے جو صلاحیت سے کہیں کم ہے جس میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے اسلامی ملکوں کے درمیان تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود کے تبادلے ہوتے رہنے چاہیں۔صدر مملکت نے بتایا کہ نومبر میں اسلام آباد میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے زیر اہتمام اسلامی ملکوں کی سربراہ کانفرنس منعقد ہوگی جس میں اسلامی دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی تجاویز پر غور کرنے کے علاوہ مسلم ممالک کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے اور دنیا پر واضح کرنا چاہیے کہ مسلمان امن پسند لوگ ہیں جو اپنے اور پوری دنیا کے لیے امن کے خواہش مند ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیر عوام اپنے جائز حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ہم ان کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا۔`اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار