آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بہادر رینجرز (اٹک) کا دورہ ، پاک چین مشترکہ فیلڈ مشق واریئر III دیکھی

پاکستان اور چین ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کام کرتے رہیں گے، جنرل راحیل شریف کا فوجیوں سے خطاب اختتامی تقریب میں پیپلز لبریشن آرمی کے جنرل لی فیائی کی قیادت میں سات رکنی اعلیٰ سطحی فوجی وفد کی شرکت

منگل 15 ستمبر 2015 17:58

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے نے منگل کو بہادر رینجرز (اٹک) کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ فیلڈ مشق واریئر III دیکھی۔ اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں جو بے مثال بلندیوں کی طرف بڑھتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں سپیشل سروسز گروپ ( ایس ایس جی) کی شاندار کارکردگی کی بالخصوص تعریف کی۔ جنرل راحیل شریف نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے تک اسی جذبے کے ساتھ آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشقوں میں شریک فوجیوں کی انتہائی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں پر انہیں مبارکباد دی۔ پاک فوج کی سپیشل فورسز اور پیپلزلبیریشن آرمی نے انسداد دہشت گردی آپریشن سے متعلق سات ہفتے کی طویل فوجی مشق کا انعقاد کیا ‘اختتامی تقریب میں پیپلز لبریشن آرمی کے جنرل لی فیائی کی قیادت میں سات رکنی اعلیٰ سطحی فوجی وفد نے شرکت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں