وفاقی کابینہ نے کاشتکاروں کیلئے 341 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی

اجلاس میں مکہ مکرمہ کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی

منگل 15 ستمبر 2015 17:58

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وفاقی کابینہ نے کاشتکار برادری کی مشکلات دور کرنے کے لئے 341 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو یہاں وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کاشتکاروں کو امدادی پیکیج کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا ‘ کابینہ نے مکہ مکرمہ کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ پڑھی اور اس واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وفاقی کابینہ نے ملک میں کاشتکاروں کو درپیش مسائل کا تفصیل سے جائزہ لیا اور فصلوں کی کثرت اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی کے باعث کاشتکار برادری کی مشکلات دور کرنے کے لئے 341 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں