نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے رائل فاؤنڈری کے مالک عمران کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

منگل 15 ستمبر 2015 18:09

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے 26.4ملین روپے کی بجلی چوری میں ملوث رائل فاؤنڈری کے مالک عمران کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے، منگل کونیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزم نے ٹیسکو افسران سے ملی بھگت کر کے سٹیل کی بھٹی کیلئے غیرقانونی طریقے سے بجلی استعمال کی اور قومی خزانے کو 26.4ملین روپے کا نقصان پہنچایا، نیب خیبر پختونخوا نے رائل فاؤنڈری کے مالک عمران کو پہلے ہی گرفتار کیا ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

رائل فاؤنڈری خیبر ایجنسی کے علاقے شاہ کاس میں واقع ہے ابتدائی طور پر ایف آئی اے اس مقدمے کی تحقیقات کررہی تھی تاہم بعد میں یہ کیس مزید تفتیش کے لئے نیب کے حوالے کیا گیا۔ نیب نے بجلی چوری کے ثبوت جمع کرنے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ‘ انکوائری کے دوران نیب کو معلوم ہوا کہ ٹیسکو افسران نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر فاٹا کے عام صارفین کے لئے فراہم کی جانے والی بجلی رائل فاؤنڈری کو کمرشل مقاصد کے لئے فراہم کی۔ ملزم عمران نے ٹیسکو افسران کے ساتھ ملکر قومی خزانے کو 26.4ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں