ریٹائرمنٹ کی تردید،فائٹر ہوں اور ٹیم میں اپنی جگہ کے حصول کے لیے محنت جاری رکھوں گا،سعید اجمل
اپنی کارکردگی میں بتدریج بہتری کی وجہ سے مکمل پراعتماد اور واپسی کیلئے پرعزم ہوں،میڈیا سے بات چیت
منگل 15 ستمبر 2015 19:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)مایہ ناز پاکستانی اسپنر سعید اجمل نے خراب فارم اور سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کے باوجود کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ آئی تھی کہ اجمل اپنی فارم اور نئے باؤلنگ ایکشن سے ناکامی پر دلبرداشتہ اور مایوس ہیں اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے غور کر رہے ہیں تاہم اس رپورٹ کے جواب میں میڈیا سے گفتگو میں اسپنر نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کارکردگی میں بتدریج بہتری کی وجہ سے مکمل پراعتماد اور واپسی کیلئے پرعزم ہوں۔
37 سالہ سعید اجمل نے میڈیا کو مزید بتایا کہ میں ایک فائٹر ہوں اور ٹیم میں اپنی جگہ کے حصول کے لیے محنت جاری رکھوں گا، ابھی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا۔(جاری ہے)
35 ٹیسٹ اور 113 ایک روزہ میچ کھیلنے والے اسپنر کے منیجر نے واضح کیا کہ اجمل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔اجمل کے منیجر مغیث شیخ نے کہا کہ اس طرح کی تمام رپورٹس سراسر غلط ہیں۔
اگست 2014 میں اسپنر کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار پانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان پر پابندی عائد کردی تھی لیکن پھر رواں سال فروری میں انہیں باؤلنگ کیلئے کلیئر کردیا گیا تھا۔اسپنر نے آخری مرتبہ دورہ بنگلہ دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 3.2 اوورز میں 25 رنز دیئے تھے اور کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ایک روزہ میچ بھی کھیلے تھے لیکن اس میں بھی وہ متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 19.1 اوورز میں ایک وکٹ لے کر 123 رنز دیے تھے۔اسپنر کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ انگلش کاؤنٹی اور پاکستان کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی جاری رہا لیکن وہ اب بھی نئے ایکشن کے ساتھ فارم کی بحالی اور قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امان اللہ خان مرحوم کی آٹھویں برسی کے موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے زیر ..
پاکستان کو جدید ٹیکسیشن فریم ورک کی طرف لے جانے کے لیے نجی شعبے اور تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون ..
ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس آرتورو ہریرا کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ..
کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، سینیٹر عرفان الحق صدیقی
پولیس سہولت مرکز 24 گھنٹے کھلا رہے گا ،اسلام آباد کے تمام تھانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا وفاقی ..
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ملتوی
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں ’’نام نہاد تجربہ‘‘قرار
2009 کی فاتح ٹیم 27 اپریل کو ہیوسٹن میں مقامی فرنچائز نائٹ رائیڈرز یونائیٹڈ سے نمائشی میچ کھیلے گی
وقار یونس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرکٹر کا نام بتا دیا
سینیٹر تاج حیدر کا سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اعلان
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس