اسلام آباد میں ملاوٹ کے خلاف مہم تیزی سے جاری ، 21 ہوٹلوں وریسٹورنٹس پر چھاپے،ایک سیل ، دوسرے کے خلاف مقدمہ درج ، مختلف ہوٹلز کو ایک لاکھ 77ہزار500روپے جرمانے

منگل 15 ستمبر 2015 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ملاوٹ کے خلاف مہم کے دوران 21 ہوٹلوں پر چھاپے مار کرمختلف ہوٹلز کو ایک لاکھ 77ہزار500روپے جرمانے کئے،ایک ہوٹل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ دوسرے کو سیل کر دیا گیا تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو ضلعی انتظامیہ نے ملاوٹ کے خلاف مہم کے دوران 21 ہوٹلوں پر چھاپے مارے، اس دوران فرینڈ چکن شاپ، سندھ چکن شاپ، ماشاء اﷲ چکن شاپ، پاکیزہ چکن شاپ، کشمیر سبزی شاپ، کشمیر فوڈ شاپ، پنجاب فروٹ شاپ، سدابہار فروٹ شاپ، اﷲ توکل فوڈشاپ، اﷲ توکل سبزی شاپ، سپر نان ہاؤس، شالیمار ہوٹل، راوی ریسٹورنٹس، دودھ دہی شاپ، پاکیزہ ہوٹل، آدم جیل کیٹرز،ایل پی جی فلرز نورپورشاہان کو ایک لاکھ 77ہزار500روپے جرمانے کئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھاپوں کے دوران ایک ہوٹل کو سیل کر دیا گیا جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں