حکومت پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے متنازعہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے‘ سندھ حکومت قبول کرے تو بنگلہ دیش میں کیمپوں میں مقیم بہاریوں کو وطن لانے کوتیار ہیں، جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،ادویات کی چیکنگ کے لئے وفاق کی سطح پر جدید لیبارٹری بنائی جائے گی‘ جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے والوں کے لئے سزائیں سخت کی جائیں گی ، پاکستان میں بغیر رجسٹرڈ تجارتی نشان والی کئی ادویات موجود ہیں ایچ ای سی نے 2003ء سے اب تک اعلیٰ تعلیم کیلئے 19 ہزار سے زائد وظائف فراہم کیے

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزرائے مملکت سائرہ افضل تارڑاور بلیغ الرحمان کے سینیٹ میں ارکان کے سوالوں کے جواب , ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بنگلہ دیش کے بہاری کیمپوں میں مقیم افراد کی واپسی کا معاملہ مزید بحث کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا