ایس ای سی پی کی بیمہ تنازعات کے حل کے لئے قائم کمیٹیوں کے ممبران تعینات کر دئیے گئے

منگل 15 ستمبر 2015 20:38

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے بیمہ پالیسیو ں سے متعلق پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین تنازعات کے حل کے لئے قائم کردہ کمیٹیوں کے ممبران تعینات کر دئے ہیں۔ منگل کو ترجمان کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں قائم کردہ یہ کمیٹیاں بیمہ پالیسی ہولڈروں اور انشورنس کمپنیوں کے مابین چھوٹے تنازعات کے حل کے لئے ثالثی کا کردار ادا کریں گی۔

یہ کمیٹیاں تین تین ارکان پر مشتمل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ہر کمیٹی انشورنس ایسوسی ایشن کے ایک ممبر، ایک چارٹر اکاؤنٹنٹ اور ایک وکیل پر مشتمل ہو گی۔ ان کمیٹیوں کا مقصدبیمہ پالیسی ہولڈروں اور ان کے قانونی ورثا کو بیمہ کمپنی کے ساتھ کسی قسم کے تنازعہ کی صورت میں ریلیف اور تحفظ فراہم کرناہے۔ پروفشنل ممبران پر مشتمل کمیٹیوں کمیٹی کے ممبران کو خصوصی اخٹیارات بھی دئے گئے ہیں جبکہ ان کمیٹیوں کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ بیمہ تنازعات کوجلد از جلد حل کرنے اور پالیسی ہولڈروں کو ریلیف فراہم کرنے میں یہ کمیٹی بہتر کردار ادا کر سکے گی۔ یا د رہے کہ ان کمیٹیوں کے علاوہ اس قسم کے تنازعات کے حل کے لئے انشورنس ٹربیونل اور انشورنس محتسب کے ادارے بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں