وزیراعظم نے امدادی پیکیج کا اعلان کر کے کسانوں کو ٹرخایا ،اس سے کسانوں کی بجائے جاگیرداروں کو فائدہ ہو گا، ملک میں سیاست اور جمہوریت مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہیں، یہ تجارت کا روپ دھار چکی ہیں، ہر ادارے سے کرپشن کی بو آ رہی ہے، ملک بھر میں کرپشن کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے ، مغرب کی جمہوریت منافقت پر مبنی ہے
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
منگل 15 ستمبر 2015 20:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کسانوں کیلئے پیکج کا اعلان کر کے انہیں ٹرخایا ہے،کسان پیکج غریب کسانوں کے مطالبات سے ہٹ کر ہے،جس سے بڑے جاگیرداروں کو فائدہ ہو گا جبکہ غریب کسان کو کچھ نہیں ملے گا، دنیا بھر میں جمہوریت کا دن منایا جا رہا ہے مگر ہمارے ملک میں سیاست اور جمہوریت ابھی بھی مستحکم نہیں اور دونوں مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہیں، پاکستان میں جمہوریت اور سیاست تجارت بن گئی ہوئی ہے،ملک کے ہر ادارے سے کرپشن کی بو آ رہی ہے، پورے ملک میں کرپشن کے خلاف سیاست سے بالاتر ہو کر بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔
وہ منگل کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف شریف نے کسانوں کیلئے پیکج کا اعلان کر کے انہیں ٹرخایا ہے، اعلان کردہ کسان پیکج سے بڑے جاگیرداروں کو فائدہ ہو گا جبکہ غریب کسان کو کچھ نہیں ملے گا، حکومت کو زرعی مصنوعات پر سیلز ٹیکس ختم کرنا چاہیے تھا اور کاشت کار کو سستی بجلی فراہم کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جو کسان پیکج کااعلان کیا ہے وہ کسانوں کے مطالبات سے بالکل ہٹ کرہے حکومت کو کسانوں کی تنظیموں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔ سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کسی صوبے یا شہر کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے جو کینسر سے زیادہ خطرناک ہے، پورے ملک میں کرپشن کے خلاف سیاست سے بالاتر ہو کر بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر موجود کرپٹ جرائم پیشہ عناصر کو اپنی پارٹی سے الگ کریں۔ سراج الحق نے کہا کہ آج دنیا بھر میں جمہوریت کا دن منایا جا رہا ہے مگر ہمارے ملک میں سیاست اور جمہوریت ابھی بھی مستحکم نہیں اور دونوں مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہیں، پاکستان میں جمہوریت اور سیاست تجارت بن گئی ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت غریب کوٹکٹ دیتی ہے، بلکہ سیاست جاگیرداروں کا کھیل اور 18کروڑ عوام تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے صاف شفاف الیکشن ہونا چاہیے اور اس کیلئے ہمیں الیکشن کمیشن کا از سر نو جائزہ لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے ہر ادارے سے کرپشن کی بو آ رہی ہے، نندی پور پاور پراجیکٹ پر تحقیقات ہونی چاہیے اور حقائق عوام کے سامنے پیش کئے جائیں۔ سراج الحق نے کہا کہ مغرب سمیت دنیا بھر میں جمہوریت ڈے منایا جا رہا ہے مگر حقیقت میں مغرب کی جمہوریت منافقت پر مبنی ہےاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی ..
یوٹیلیٹی سٹورز پر عام مارکیٹ سے کونسی اشیائ ضروریہ مہنگی، تفصیلات سامنے آگئی
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
سینیٹرتاج حیدر کا سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا اعلان
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دیدی گئی
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا
ْپی ٹی آئی کی عمران اور بشری کے اظہار رائے پر عدالتی پابندی کی مذمت، چیلنج کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات
ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی