کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو ہٹا کر خود اقتدار میں آجائیں

وزیراعظم نے اہم مواقع پر خطاب کے دوران سیاسی مخالفین کے الزامات کے جواب دینے کی روایت برقرار رکھی

منگل 15 ستمبر 2015 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اہم مواقع پر خطاب کے دوران اپنے سیاسی مخالفین کے الزامات کے جواب دینے کی روایت برقرار رکھی اور کسانوں سے خطاب کے دوران بھی مخالفین پر تنقید کرتے رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں کسان ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو ہٹا کر خود اقتدار میں آجائیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم پیسہ بنانے نہیں آئے،جیب سے خرچ کرکے معاملات چلاتے ہیں،برائیوں کو ٹھیک کرنے کا عزم کرر کھاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں