وزیراعظم کا پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پرشدید برہمی کا اظہار

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کوبھی فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیدیا

منگل 15 ستمبر 2015 21:50

وزیراعظم کا پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پرشدید برہمی کا اظہار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کوبھی فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں انہوں نے وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان کو بھی ڈانٹ دیا اور کہا کہ ملک میں معیار تعلیم کا پہلے ہی برا حال ہے، اوپر سے عوام پر فیسوں کا بوجھ بڑھایا جارہا ہے، یہ کیا ہورہاہے، وزارت تعلیم اور کیڈ نے اب تک نوٹس کیوں نہیں لیا۔

انہوں نے پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے پر احتجاج کرتے والدین کی صدائیں وزیراعظم ہاؤس تک پہنچ گئیں اور نواز شریف کے بھی کان کھڑے ہوگئے۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت تعلیم اور کیڈ کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نواز شریف نے پرائیویٹ اسکولوں میں فیسوں کے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ ملک میں تعلیم کا معیار پہلے ہی خراب ہے اوپر سے عوام پر فیسوں کا بوجھ ڈالا جارہاہے ، یہ ہو کیا رہا ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ اس معاملے پر ابھی تک وزارت تعلیم اور کیڈ نے کارروائی کیوں نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں