اسلام آباد ، اشتہاریوں سمیت شراب اور جعلی کر نسی میں ملو ث10 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات بر آمد

منگل 15 ستمبر 2015 22:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) اسلام آ باد تھا نہ کر اچی کمپنی اور تھا نہ شالیمار پولیس نے پا نچ مجر مان اشتہا ری و عدالتی مفروران سمیت شراب اور جعلی کر نسی میں ملو ث10 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کا ر ،50لیٹر کھلی شرا ب ،متعددخا لی بو تل شراب ، شراب کی بو تلوں کے ڈھکن و سٹیکر اور 40ہزار روپے کی جعلی کر نسی بر آمد کی۔

تفصیلات کے مطا بق ایس صدر زون رضو ان عمر گو ند ل نے شراب فروشی اور جعلی کر نسی کے کا ر وبا ر میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ایچ او تھا نہ شالیمار انسپکٹر خا لد محمو د اعوان اور ایس ایچ او تھا نہ کراچی کمپنی انسپکٹر مبا ر ک علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ۔ پولیس ٹیم نے تھا نہ شالیمار کے علاقہ سے دوران سپیشل چیکنگ گا ڑ ی نمبر ی LOK-9499کو مشکو ک جا ن کر روک کر تلا شی لینے پر ملزم جمیل مسیح ولد سردار مسیح سکنہ نو گز ی فتح جنگ روڈ اسلام آ باد سے 50لیٹر کھلی شرا ب ، متعددخا لی بو تل شراب ، شراب کی بو تلوں کے ڈھکن و سٹیکر بر آمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر289/15 مو ر خہ13-9-2015بجر م 3/4امتنا ع منشیات ،420/468/471ت پ تھا نہ شالیمار درج رجسٹر کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس ٹیم نے ایک اور کا رروائی کے دوران علا قہ تھا نہ کر اچی کمپنی میں ملزم قیصر ولد یا سر محمود سکنہ بھیکڑ فتح بخش گو لڑ ہ شریف کے قبضہ سے 40ہزار روپے کی جعلی کر نسی بر آمد کی اور مقدمہ نمبر 134/15زیر دفعہ 489-Bتھا نہ کر اچی کمپنی درج رجسٹر کیا ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ کا ر خا نہ با زار پشاور سے مبلغ 16ہزار روپے میں 50ہزار روپے کے جعلی نو ٹ خر ید کر لا کر استعما ل کر تا تھا ۔

جبکہ پولیس ٹیم نے ملزمان نجیب اﷲ ولد رفیق الر حمان ، عبد الر حمان ولد حا جی لعل گل اور رحیم ولد جہا نگیر سکنہ فتوعبد الر حیم تھا نہ چمکنی ضلع پشاور کو گرفتار کر لیا۔اس گر وہ نے مو ر خہ8-8-15کو گا ڑ ی نمبر LEB-8927 ٹیو ٹا کر ولا ما ڈل 2007جس کو ڈرائیو ر سید واجد علی شاہ بطو ر ٹیکسی چلا رہا تھا حا جی کیمپ پشاور مو ڑ سے بک کی تو سیکٹر G-9سے اسے نشہ آ ور جو س پلا کرگا ڑ ی لے گئے تھے جس کے متعلق مقامی پولیس نے مقدمہ نمبر 75/15زیر دفعہ 381-A.337-J/34ت پ تھا نہ کر اچی کمپنی درج رجسٹر کیا گیا تھا ۔

پولیس نے مسروقہ کا ر بر آمد کرلی ہے۔جبکہ مجر مان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔ ایس ایس پی اسلام آ با د نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعا ما ت دینے کا اعلان کیا ۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر وسائل بر ؤ ے کا ر لا ئیں تا کہ شہر یو ں ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں