طالبان قیادت کا مسئلہ حل ہو جائے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوں، کوشش ہے افغان حکومت رضا مند ہو،سرتاج عزیز

ملا عمر کے بیٹے کے بیان سے ہمارے موقف کی تصدیق ہو گئی ، سینیٹ میں اظہار خیال

منگل 15 ستمبر 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ میں بتایا کہ طالبان قیادت کا مسئلہ حل ہو جائے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوں، کوشش ہے افغان حکومت رضا مند ہو ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر فرحت اﷲ بابر کی طرف سے ملا عمر کی موت کی خبروں کے بارے میں اٹھائے گئے معاملے پر جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہاکہ ملا عمر کے بیٹے کے بیان سے ہمارے موقف کی تصدیق ہو گئی ہے ملا عمر کے بیٹے نے یہ بھی بتایا ہے کہ انکے والد کی تدفین افغانستان میں ہوئی اس سے قبل الزام لگایا گیا کہ ملا عمر کی موت کراچی کے ایک ہسپتال میں ہوئی ۔

اس خبر سے افغان حکومت طالبان کے درمیان مذاکرات منسوخ ہوئے ۔ دو روز پہلے ملا عمر کے بیٹے نے بیان دیا کہ انکے والد افغانستان میں فوت ہوئے ۔ ملا عمر کے بیٹے کے بیان سے ہمارے موقف کی بھی تصدیق ہو گئی کوشش ہے افغان حکومت رضا مند ہو طالبان قیادت کا مسئلہ حل ہو جائے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں