وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں

منگل 15 ستمبر 2015 23:05

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں،اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ 1174 ارکان پارلیمنٹ میں سے اب تک 111 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دی ہیں،اراکین کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا تحریک انصاف نے بھی پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں اس طرح الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 307 سیاسی جماعتوں میں سے 70 جماعتوں نے اب تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائی ہیں ، واضح رہے کہ پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 اگست تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں