بیس کیمپ میں پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے‘چوہدری عبدالمجید

بدھ 20 جنوری 2016 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے آزادکشمیر کے عوام کو بلاتخصیص جدید سہولتوں کی فراہمی عوامی حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے حکومت اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سرکاری محکمہ جات مشنری جذبے سے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر یہاں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر،وزیر ہائیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی، وزیر صحت سردار قمرالزمان،وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر برقیات فیصل راٹھوربھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ساڑھے چار سالہ عرصہ میں تعمیر وترقی کے جو میگا پراجیکٹس دیئے وہ تاریخ کاحصہ ہیں اور تاریخ کو مسخ کرنے کی کوئی جرات نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی 2016کے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی سیاسی میدان میں پیپلزپارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا پیپلزپارٹی عوامی طاقت کا نام ہے انتخابی عمل کو کوئی ہائی جیک نہیں کرسکتا۔عقیدے ونظریے پر کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتے۔ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دے رکھا ہے مفاہمت کی سیاست کو کمزوری سمجھنے والے غلطی پر ہیں۔

دریں اثنا محکمہ برقیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ شعبہ برقیات آزادکشمیر میں بجلی کی بہتر ترسیل کے لیے اپنے نیٹ ورک کو اپ گریڈکرے اور متاثرین کی بحالی وآبادکاری کے علاقوں میں بجلی نیٹ ورک کو مکمل کیا جائے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ برقیات کی طرف سے عوام کو برقیات کی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ برقیات آزادکشمیر میں بجلی کی بہتر ترسیل کو یقینی بنائیں حکومت تمام معاملات کو یکسو کرے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری برقیات فیاض علی عباسی نے وزیراعظم آزادکشمیر کو آزاد علاقہ میں بجلی کی بہتر ترسیل کے حوالے سے بریفنگ دی اور بہتر ترسیل کے لیے برقیات نیٹ ورک کو اپ گریڈکرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر برقیات فیصل راٹھور ،وزیر ہائیر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی، وزیر صحت سردار قمرالزمان، وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر تاشفین، سیکرٹری پی این ڈی منصور قادر ڈار، چیف انجینئر برقیات ساؤتھ اور ایکسئین برقیات ساؤتھ نے اجلاس میں شرکت کی ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور کم سے کم لوڈ شیڈنگ کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں تاکہ آزادکشمیر کے عوام کو بجلی کی بہتر سہولتیں مہیا ہوسکیں۔دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکمرانوں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں ،حریت قیادت کی نظر بندیوں اور کالے قوانین کی آڑ میں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کی طرف سے نوجوان نسل کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے انٹرنیشنل کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی قتل عام بند کرائیں اور مقبوضہ ریاست جموں وکشمیرسے بھارت کا غیر قانونی تسلط ختم کرائیں-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں