دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل سے مایوس نہیں کرسکتے، وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے

صدرمملکت ممنون حسین کی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 20 جنوری 2016 15:39

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ہماری نوجوان نسل کو ملک کے روشن مستقبل سے مایوس نہیں کرسکتے اور وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہدا ء کے لوحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

صدرمملکت ممنون حسین نے پروفیسر ڈاکٹرسید حامدحسین کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پسماندگان سے اظہار یکجہتی کیا۔ صدر مملکت نے باچا خان یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں