وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال خان کی متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے منعقدہ ”ابوظہبی پائیداری ہفتہ“ تقریب میں شرکت

وزیر مملکت کا قابل تجدید توانائی کی جدید اختراعات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار، متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی سے تبادلہ خیال، نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زائد اور وزیر تعلیم وکیل شیخ النہیان بن مبارک سے بھی ملاقات

بدھ 20 جنوری 2016 19:33

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جنوری۔2016ء) دنیا بھر میں توانائی کی ترقی، حوصلہ افزائی کے فروغ اور قابل تجدید بنانے کی حمایت میں ابوظہبی کی حکومت نے ”ابوظہبی پائیداری ہفتہ“ کا انعقاد کیا۔ تقریبات میں توانائی کے تحفظ اور اپنے خیالات کے اشتراک کے لئے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی تاکہ دنیا کو صحت افزاء، صاف اور سرسبز بنانے کی حکمت عملی کی ترقی پر غور کیا جائے۔

دنیا بھر کی نمایاں کمپنیاں منعقد نمائش کے ذریعے قابل تجدید توانائی پر اپنی جدید اختراعات اور مصنوعات کو نمائش میں پیش کر رہی ہیں۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال خان نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جس کی دعوت متحدہ عرب امارات کے توانائی کے وزیر سہیل مزروئی نے دی تھی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے اس موقع پر قابل تجدید توانائی میں رکھی گئی جدید اختراعات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر مملکت نے اپنے دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی سے تبادلہ خیال کیا اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زائد اور وزیر تعلیم وکیل شیخ النہیان بن مبارک سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کے شمسی توانائی کی جدید اختراعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور 100 سے زائد اسٹالز کا دورہ کر کے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کر کے ان کی مصنوعات کی تکنیکی خصوصیات اور تفصیلات معلوم کیں۔ وزیر مملکت پاکستان کے سفیر آصف درانی کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں بھی شریک ہوئے اور سفارت خانہ کے دورہ کے دوران وزیر مملکت نے سفارت خانے کے کردار اور حمایت کو سراہا اور سفارت خانہ کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں